تحصیل کونسل ہری پور کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا

جمعرات 17 مئی 2018 20:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تحصیل کونسل ہری پور کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، ترقیاتی بجٹ کیلئے 9 کروڑ روپے، ٹی ایم اے ملازمین کیلئے 30 کروڑ 19 لاکھ روپے، غیر ترقیاتی فنڈز کیلئے 21 لاکھ روپے منظور جبکہ تحصیل خان پور کیلئے بھی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، تحصیل خان پور کے ممبران کیلئے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم منظور کر لی گئی۔

تحصیل کونسل مالی سال 2018-19ء میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کر کے عوام کو سہولیات کی فراہمی دہلیز پر ممکن بنانے کیلئے کوشاں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ہری پور کا بجٹ اجلاس کنوینئر احسن علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تحصیل کونسل ہری پور نے مالی سال 2018-19ء کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس میں ٹی ایم اے کی آمدن کا تخمینہ مبلغ ایک ارب دو کروڑ 83 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ تنخواہ کی مد میں 30 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔

بجلی بل کی مد میں آٹھ کروڑ دس لاکھ روپے، اخراجات کی مد میں 21 کروڑ کی زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ تحصیل ممبران کے اخراجات کی مد میں 9 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ تحصیل ممبران نے تحصیل خان پور کیلئے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کر کے بجٹ مالی سال 2018-19ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :