لاہور ،سیشن کورٹ نے دو کمسن بچیاں باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے خاتون کی درخواست نمٹا دی

جمعرات 17 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے دو کمسن بچیاں باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے خاتون کی درخواست نمٹا دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے کرن بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔دو کمسن بیٹاں بھی چھین لی ہیں۔شوہرساجد بچیوں کی بہتر پرورش نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار کے شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کرگئی دونوں بچیوں کو میرے پاس چھوڑ کرگئی۔ عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد دونوں بچیوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردی۔عدالت میں گرین ٹائون پولیس نے دونوں بچیوں کو باپ سمیت عدالت میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :