بلوچستان اسمبلی اجلاس رواں اخراجات 19ارب 9کروڑ 91لاکھ92ہزار3سو20 روپی17ضمنی مطالبات زر

ترقیاتی اخراجات کیلئے 1ارب 71کروڑ12لاکھ50ہزار1سو 25روپے دومطالبات زر کی منظوری

جمعرات 17 مئی 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی نے رواں اخراجات 19ارب 9کروڑ 91لاکھ92ہزار3سو20 روپی17ضمنی مطالبات زر جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 1ارب 71کروڑ12لاکھ50ہزار1سو 25روپے دومطالبات زر کی منظوری دے دی گئیں بلوچستان اسمبلی کااجلاس پینل آف چیئرمین شاہدہ رئوف کی صدارت میں شروع ہوا مشیرخزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے ایوان میں مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہ ایک رقم جو ایک کروڑ ایک لاکھ 42ہزار روپے سے متجاوز نہ ہو وزیراعلیٰ کو ان اخراجات کی کفالت کیلئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30جون2018کے دوران بسلسلہ مد’’ عمومی نظم و نسق، (بشمول ریاستی ادارے،مالی نظم و نسق معاشی ضابطگی ، شماریات ، تشہیر اور اطلاعاتوغیر‘‘ برداشت کرنے پڑیں گے ایک رقم جو 8ارب 23کروڑ 17لاکھ86ہزار2سو20روپے بسلسلہ مد پنشن ایک رقم جو10کروڑ 7لاکھ 66ہزار9سو10روپے بسلسلہ مدانصاف ،ایک رقم جو 3کروڑ26لاکھ60ہزار80روپے بسلسلہ مد جیل و قید و بند مقامات،ایک رقم جو 2ارب 4کروڑ14لاکھ روپی بدسلسلہ مد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایک رقم جو 32کروڑ40لاکھ روپے بسلسلہ مد ورکس اربن بی واسا، ایک رقم جو ایک ارب 79کروڑ33لاکھ93ہزار3سو60روپے بسلسلہ مد ثانوی تعلیم،ایک رقم جو 61کروڑ 16لاکھ27ہزار 2سو بسلسلہ مد کھیل و تفریحی سہولیات، ایک رقم جو 18کروڑ 30لاکھ63ہزار روپے بسلسلہ مد معدنی و سائل، ایک رقم جو 1کروڑ 18لاکھ81ہزار4سو روپے بسلسلہ مد محکمہ پراسیکیوشن، ایک رقم جو 10کروڑ70لاکھ40ہزار روپے بسلسلہ مد طبی تعلیم ، ایک رقم جو89لاکھ9ہزار3سو روپے بسلسلہ مد قانونی خدمات و قانونی امور ، ایک رقم جو 35کروڑ46لاکھ92ہزار70روپے بسلسلہ مد محکمہ توانائی، ایک رقم جو 7لاکھ 70ہزار8سو روپے بسلسلہ مد صوبائی محتسب ، ایک رقم جو 2ارب 13کروڑ90لاکھ بسلسلہ مد سبسڈیز ،ایک رقم جو 34کروڑ5لاکھ60ہزار روپے بسلسلہ مد Public Debt Discharged،ایک رقم جو 2ارب 80کروڑ75لاکھ روپے بسلسلہ مد ریاستی تجارت جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لئے ایک رقم جو 34کروڑ 20لاکھ34ہزار52روپے سے متجاوز نہ ہو وزیراعلیٰ کو ان اخراجات کی کفالت کیلئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30جون 2018کے دوران بسلسلہ مد ’’امن عامہ و حفاظتی امور‘‘ برداشت کرنے پڑیں گے ایک رقم جو ایک ارب 36کروڑ 92لاکھ16ہزار73روپے بسلسلہ مد ہائوسنگ اینڈ کمیونٹی کی منظوری دے دی ۔