ْمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار پاکستان اور عوام کے لئے نواز شریف کی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش
جمعرات 17 مئی 2018 22:47
(جاری ہے)
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ محمد نواز شریف نے پرخلوص، شبانہ روز اور دیانتدارانہ کوششوں سے وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نجات دلائی،ملک کو اندھیروں سے نکالا اور تمام شعبوں کو بہتری کی سمت ڈالا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پوری جماعت متحد ہے اور اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی دی اور پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا۔وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے محمد شہبازشریف نے صوبے بھر میں مثالی کام کیا ہے،ان کی بے مثال کاوشوں اور کارکردگی کی بنیاد پر دیگر صوبوں کے عوام پنجاب کو ترقی کی مثال کے طور پر دیکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہونے کی حیثیت سے تمام نقطہ ہائے نظر کو سنتی ہے اور اختلاف رائے کو پارٹی اراکین کا جمہوری، آئینی اور سیاسی حق سمجھتے ہوئے ان کا احترام کرتی ہے۔اجلاس میں موجود تمام ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو کا محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔عوام آئندہ انتخابات میں اسی بیانیے کو کامیاب بنا کر مسلم لیگ (ن) کے قائد کی بصیرت کی تائید کا اعلان کریں گے اور مسلم لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.