دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، صاحبزادہ طارق اللہ

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، صاحبزادہ طارق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، کوئٹہ میں کرنل سہیل نے ملک کے لئے اپنی جان کو نچھاور کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں کرنل سہیل کی شہادت پر افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول کرے، حکومت کو سکیورٹی کو مزیدہر لحاظ سے بہتر بنانا ہو گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔