لاہور ہائیکورٹ، بھٹہ مالک کی قید سے بچوں اور خواتین سمیت 47 مزدوروں کو بازیاب

جمعہ 18 مئی 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے بھٹہ مالک کی قید سے بچوں اور خواتین سمیت 47 مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار آصف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک عمران نے اس کے رشتے دار مزدوروں کو اپنی غیر قانونی قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی ہے۔ عدالت کے حکم پر بیلف نے بھٹہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے بچوںاور خواتین سمیت کل 47 مزدوروں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا۔عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔