سلمان خان کی فلم’’ ریس تھری ‘‘15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 18 مئی 2018 16:33

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم’’ ’ریس تھری‘ ‘جس کی شوٹنگ کشمیر میں کی گئی ہی15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گی-بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جب کہ فلم کو مختلف مقامات پر فلمایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک گیت کے لئے دلکش مناظر عکس بند کرانے کے لئے کشمیر کا انتخاب کیا گیا اور قدرت کے شاہکار کو فلموں کی زینت بنانے کے لئے سلمان خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :