امام الحق اپنے تایا انضمام الحق سے ٹیسٹ کیپ کیوں حاصل نہ کرسکے ،دلچسپ کہانی سامنے آگئی

جمعہ 18 مئی 2018 16:09

امام الحق اپنے تایا انضمام الحق سے ٹیسٹ کیپ کیوں حاصل نہ کرسکے ،دلچسپ ..
ڈبلن(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مئی 2018 ء) آئرلینڈکے خلاف ڈبلن کے مقام پر کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں امام الحق اور فہیم اشرف نے ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا جس میں انہیں چیف سلیکٹرز انضمام الحق نے ٹیسٹ کیپ دینا تھی لیکن انوکھی صورتحال کے بعد نجم سیٹھی ان کھلاڑیوں کو کیپ دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کے بجائے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دینے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انضما م الحق کو ٹیکسی ڈرائیور نے غلط پر جگہ اتار دیا جس کے سبب وہ ٹیسٹ میچ کے آغاز کے مقررہ وقت تک میدان میں نہ پہنچ سکے۔

ایک ٹی وی چینل پر فہیم اشرف اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا ہے کہ ڈبلن میں امام الحق اور فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ پہنانے کا فریضہ چیف سلیکٹر کو انجام دینا تھاالبتہ ٹیکسی ڈرائیور نے انضمام الحق کو غلط جگہ ا±تار دیااور منیجر طلعت علی کی درخواست پر انہوں نے ٹیسٹ کیپ پہنانے کا کام کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئرلینڈکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں فہیم اشرف نے پہلی اننگزمیں 83رنزکی شاندار اننگزکھیل کر ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کی بدولت پاکستان نے 9وکٹوں پر 310 رنز سکور کرکے اننگز ڈکلیئر کی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں 160رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے ٹاپ اسکورررہتے ہوئے ناقابل شکست74رنزبناکر پاکستان کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔

فہیم اشرف اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ ملنے سے طویل فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرزکی تعداد 231ہوگئی ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیاہے۔