ٹریفک پولیس کے سیکشن افسران اور پائلٹ میں 100 نیو ہیوی بائیکس تقسیم ،ٹریفک پولیس کا علیحدہ سے ہیڈکوارٹر قائم کیا جائیگا۔ آئی جی سندھ
جمعہ 18 مئی 2018 16:30
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عمران یعقوب منہاس نے شہر کے مختلف مقامات مرکزی شاہراہوں مساجد امام بارگاہوں نماز تروایح کے دیگر کھلے مقامات متبادل روٹس وغیرہ کے لیئے اختیار کردہ اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا اور باالخصوص رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس اقدامات کی تمام تر ترجیحات سے آئی جی سندھ کو آگاہی دی۔
انہوں نے بتایا کہ 4000 مذید اہلکار ٹریفک پولیس میں شامل ہونے سے افرادی قوت میں بہتری آگئی ہے اور اب سات ہزار سے زائد اہلکار شہر میں ٹریفک کنٹرول کررہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر انسدادی اقدامات اور قواعد وضوابط کے مطابق کاروائیوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور انتہائی غیرجانبدارنہ اقدامات کی بدولت ٹریفک کی مختلف مہم کو کامیاب بناتے ہوئے ہیلمٹ سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت زیبرا کراسنگ ٹریفک لائٹ سگنلز روڈ لین ون وے ٹریفک ودیگر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئیٹریفک پولیس افسران اور جوان شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع ہر گز نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز ٹریفک افطار کے اوقات کے دوران سڑکوں شاہراہوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد اپنی نگرانی میں کرائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایس پیز ٹریفک کو بھی جلد ہی نئی گاڑیاں دی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس کے علیحدہ سے ہیڈکوارٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلوں کے اوقات پر عدم عمل درآمد کے حوالے سے شکایات کو ختم کیا جائے اور اس حوالے سے عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس پی اور سیکشن آفیسر ٹریفک پر عائد کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.