ناصر عباس کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت،عدالت نے نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ،عدالت نے نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس ودیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔

نیب کے جانب سے گواہ عطا عباس بھی پیش ہوئے ۔گواہ کے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر عدالت نے نیب کے گواہ عطا عباس کو آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی ۔ جبکہ نیب کے جانب سے ملزمان پر الزام ہے کہ ملزمان نے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کر کے قومی خزانے کو 385 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :