عارف والا ، تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ سے ٹکر خاتون جاں بحق

جمعہ 18 مئی 2018 18:38

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ سے ٹکر خاتون جاں بحق لیگی ایم پی اے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق مٹی سٹاب کے نزدیک تیزرفتار لینڈکروز رنمبر169/AGX نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں امام سین موقع پر جاں بحق ہوگئی لیگی ایم پی اے احسان الحق باجوہ سکنہ بہاولنگر ساتھیوں سمیت لینڈکروزر چھوڑکر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھانہ کلیانہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی زاکرحسن سکنہ93/D کی درخواست پر لیگی ایم پی اے سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :