وزارت ریلویز میں ریلوے بورڈ کا ساتواں اجلاس

ریلوے کے سٹرٹیجک پلان کے تحت ریلوے بورڈ کی دوبارہ تشکیل بارے تبادلہ خیال

جمعہ 18 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزارت ریلویز میں ریلوے بورڈ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (آر ای ڈی اے ایم سی او) چونکہ ریونیو حاصل کرتی ہے، اس لئے یہ پاکستان ریلوے میں 15فیصد سروس چارجز لے گی اس سے آر ای ڈی اے ایم سی او خود انحصار ہو گی، اس کا بڑا مقصد ریلوے کی فالتو اور بیکار زمین سے تجارتی فائدہ اٹھانا ہے۔

اجلاس کے دوران جس دوسرے ایجنڈا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، وہ پاکستان ریلوے کے سٹرٹیجک پلان) کے تحت ریلوے بورڈ کی دوبارہ تشکیل ہے۔ اس پلان کے مطابق ریلوے کے نئے پالیسی بورڈ میں سیکرٹری ریلویز، ممبر ریلویز (سی ای او پاکستان ریلویز) ممبر انفراسٹرکچر، ایم پی آر ڈی، آزاد ممبر (کسٹمر) آزاد ممبر ٹرانسپورٹ شعبہ سی) کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بورڈ میں نجی شعبہ سے یعنی پرائیویٹ ریلوے ایسوسی ایشن اور سیکرٹری ریلویز بورڈ میںشامل ہوں گے۔ ریلوے کے پالیسی بورڈ کابینہ کی منظوری کے بعد ہی تشکیل پائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین وزارت ریلوے محمد جاوید انور، سینئر جوائنٹ سیکرٹری الطاف اصغر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کمیونیکشن عبدالحمید رازی، سی ای او پاکستان ریلوے فہد احمد، سیننئر جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن سید تنویر بخاری، سینئر چیف ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن فیصل اسماعیلی، ممبر فنانس وزارت ریلوے اور سیکرٹری ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :