کلمہ چوک میٹر و بس ٹریک پر اپنے مطالبات کی حمایت میں دھرنا دینے والے نابینا افراد نے اپنے مطالبات میں ایک اور اضافہ کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) کلمہ چوک میٹر و بس ٹریک پر اپنے مطالبات کی حمایت میں دھرنا دینے والے نابینا افراد نے اپنے مطالبات میں ایک اور مطالبے کااضافہ کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے خدمت کارڈ میں رکھی گئی رقم کی شرح میں بھی اضافہ کا مطالبہ کر دیاگیا ہے گزشتہ روز احتجاجی نابینا افراد کے دھرنے کا ساتواں روز تھا اس سلسلے میں احتجاجی نابینا افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئرسے تین سے چار مرتبہ مذاکرات کئے لیکن محکمے کی جانب سے انہیں ہر موقع پر ڈرایا دھمکایا گیا انہیں کہاگیا کہ اگر نابینا افراد نے اپنا احتجاج ختم نہ کیا تو انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجائیگا ایک سوال کے جواب میں احتجاجی نابینا افراد نے بتایا کہ رمضان المبارک افرادشروع ہو چکا ہے اور وہ مخیر حضرات کے تعاون سے روزے رکھنے اور افطاری کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان کے مطالبات کو منظور کروائے نابینا افراد کے مطالبے میں روزگار کا حصول اورپہلے سے جاری وظیفے کی شرح میں اضافہ کا مطالبہ شامل ہے۔