جہلم،یوٹیلٹی سٹور عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام اشیاء کی کم قیمتوں پر فراہمی کیلئے بنایا گیا ہے ،ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی

حکومت جو عوام کو سبسڈی فراہم کررہی ہے اس سے عوام کو انکار کی بجائے اشیاء کی فراہمی ہونی چاہیے، ایم ٖ ڈی یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ کے دوران عملہ کو ہدایت

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام اشیاء کی کم قیمتوں پر فراہمی کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ عوام اس سے ریلیف حاصل کر سکیں،ان خیالات کااظہار مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے آج جہلم ریجن کے ویئر ہائوسز اور یوٹیلٹی سٹورز کا اچانک معائنہ کرنے کے بعد کیا،اس موقع پر ریجنل مینجر شعیب اقبال راجہ ،ایریا مینجر شبیر قادری،انچارج ویئر ہائوسز راجہ افتخار احمد،سی او ایم ،محمود عرف وکی،محمد بلال کے علاوہ یوٹیلٹی سٹور کا تمام سٹاف موجود تھا،انہوں نے ویئر ہائوس میں تمام سامان کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جبکہ ایک خریدار جو چینی خریدنے آیا تھا اسے جب چینی نہ ملی تو اس نے چینی نہ ہونے پر شکوہ کیا جس پر ایم ڈی ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے یوٹیلٹی سٹور جہلم ریجن کے تمام سٹاف پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ان سے تفصیلات پوچھیں جس پر ریجنل مینجر شعیب اقبال راجہ نے بتایا کہ ہم نے 1000میٹرک ٹن جو چینی کی ڈیمانڈ بجھوائی تھی اور ہمیں صرف 25ٹن چینی موصول ہوئی جبکہ بقایا ابھی تک نہ آئی ہے جبکہ جو چینی بجھوائی گئی تھی وہ رش ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے جس پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے سینئر جنرل مینجر شوگر یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان کو فوری طور پر جہلم ریجن کی ڈیمانڈ کے مطابق چینی بجھوانے کا حکم دیا انہوںنے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ آپ نے معیاری سامان فراہم کر کے یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان کا عوام میں وقاربلند کرنا ہے کیونکہ حکومت جو عوام کو سبسڈی فراہم کررہی ہے اس سے عوام کو انکار کی بجائے اشیاء کی فراہمی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ آپ پرانی روایات کو ختم کر کے ایک اچھے انسان اور کاروباری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ یوٹیلٹی سٹورز کا نام عوام میں اپنا وقار بلند کر سکے انہوں نے کہا کہ اب انشاء اللہ میں آپ کے پاس اچانک آیا کروںگا جبکہ آپ کے تمام افسران آپ کو ہمہ وقت چیک کر کے تمام اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کریںگے کیونکہ خریداروں سے پیار محبت اور شائستگی سے پیش آنا آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :