منہاج یونیورسٹی میں پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کی خواتین طالبات کے ساتھ بد تمیزی

مجھے پتہ ہے اگر یہ ہوسٹل خالی ہوگیا تو پرائیویٹ ہوسٹل میں آپکے ساتھ کیا ہوگا،مجھے نہیں سننے آ پکے مسائل وغیرہ،خرم نواز گنڈا پور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 20:10

منہاج یونیورسٹی میں پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کی خواتین ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18مئی 2018) :منہاج یونیورسٹی میں پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے خواتین طالبات کے ساتھ بد تمیزی کر ڈالی۔احتجاج کرتی طالبات کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے مبینہ طور پر خرم نوا ز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے اگر یہ ہوسٹل خالی ہوگیا تو پرائیویٹ ہوسٹل میں آپکے ساتھ کیا ہوگا،مجھے نہیں سننے آ پکے مسائل وغیرہ۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یونیورسٹی کا سکینڈل سامنے آ گیا ۔مبینہ طور خواتین طالبات ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں جس پر ہاسٹل انتظامیہ نے خرم نواز گنڈا ہور کو بلایا جب وہ طالبات کے پاس گئے تو لڑکیوں نے خرم نواز گنڈا پور کو گھیر لیا اور انکے سامنے احتجاج کرت ہوئے اپنے مسائل پیش کئیے جس پر خرم نواز گنڈا پور آپے سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

لڑکیوں نے بارہا ان سے کہا کہ آپ ہماری بات تو سن لیں مگر انہوں نے بات سننے کے انکار کردیا اور لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔خرم نواز گنڈا پور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہاں کیا بات ہوئی ہے ، میں کسی کی بات نہیں سنوں گا ،اپنی بکواس بند کرو۔تم لوگوں کے ماں باپ نہیں ہیں یا انہوں نے تمہیں تمیز نہیں سکھائی۔میں آپ لوگوں کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آتا ہوں آپ نے میرا دوسرا رخ نہیں دیکھا۔

اگر آپ لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ یہاں آپ سارے اکٹھا ہو کر مجھے دباو مٰن ے آئیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا میں کسی کے دباو میں آ نے والا نہیں ہوں ۔جس پر طالبات نے پھر سے شور کرنا شروع کیا تو خرم نواز گنڈا پور ایک مرتبہ پھر چلا اٹھے انکا کہنا تھا کہ خاموش ہو جاو ، میں تمہارے دادا کی عمر کا ہوں آپ لوگوں کو بات تک کرنے کی تمیز نہیں ہے۔اس موقع پر وہ خواتین طالبات کو ہاسٹل سے نکالنے کا بھی کہتے رہے۔اس موقع پر خواتین طالبات کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔