ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے ہیڈ کانسٹیبل امداد جتوئی کی بیوہ کو تین لاکھ روپے چیک دیدیا

پولیس اہلکاروں اور انکے گھروالوں کا خیال رکھنا فرض سمجھتے ہیں ، ایس پی منصور مغل

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی ہدایات پر ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے ہیڈ کانسٹیبل امداد جتوئی کی بیوہ مسمات رابعہ جتوئی کو تین لاکھ کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور انکے گھروالوں کا خیال رکھنا فرض سمجھتے ہیں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے تمام اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ ایس پی منصور مغل نے مزید کہا کہ پولیس کے جوان اپنی جان کی قربانیاں دیکر ملک و وقوم کی خدمت کر رہے۔ پولیس اہلکاروں کی وجہ سے آج ملک میں امن کی فضاء قائم ہے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :