فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار

پاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے بے رحمانہ تشدد کی شدید مذمت بھی کرتی ہے

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیارعلی محمد ببر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے بے رحمانہ تشدد کی شدید مذمت بھی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہونے والے مظالم پرفلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ڈاڈاہی ہال بلدیہ ٹنڈوالہیار سے پریس کلب ٹنڈوالہیار تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی کئی نسلوں نے ایک جدوجہد کی ہے اور ان کی دی ہوئی قربانیاں ساری دنیا کے سامنے ہیں اور ان پر کئے گئے مظالم کئی برسوں سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی اس ریلی کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرنا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیارنے اہلیان ٹنڈوالہیار کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی ریلی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ یہ فلسطینی عوام سے ہماری قوم کا بھرپور اظہار محبت ہے۔ اس موقع پرفلسطینی شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ بھی پڑھی گئی۔ ریلی میں سماجی رہنمائوں، کارکنوں، کاروباری حضرات، طالبعلموں و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :