رمضان المبارک آتے ہی منافع خور تاجروں نے آگ لگادی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں

جمعہ 18 مئی 2018 21:54

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک آتے ہی منافع خور تاجروں نے آگ لگادی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی،سکردو میں رمضان المبارک کے آغاز کیساتھ خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا جہاں تاجروں نے روزہ داروں کے کس بل نکالنے کیلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30سے 40فیصداضافہ کر دیا ہے اور رمضان المبارک کی برکات سے محروم رکھنے کیلئے دام بڑھا دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں پیاز،ٹماٹر،لہسن،ادرک ،گوبی ،بھنڈی ،چاول،دالیں ،پکون غرض کہ ہر شے کو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر کر دیا گیا ہے اور کم آمدنی والے افراد سبزیوں اور پھل فروٹ کو دیکھ سکتے ہیں لیکن خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔مارکیٹ میں چڑھتی مہنگائی سے لگتا ہے کہ رمضان المبارک میں شیاطین قید اور مسلمان واقعتا افراد ہو گئے ہیں۔