نواحی گاؤں خان محمد ججن میں اچانک گھر کی چھت گر گئی ،4سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ مئی 17:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) لاڑکانہ کے قریب نواحی گاؤں خان محمد ججن میں اچانک گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 سالہ معصوم بچی نویدہ شاہانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کے والد رجب شاہانی، والدہ ناہید شاہانی، 7 سالہ بچی نائلہ شاہانی، خاتون مریم شاہانی اور 12 ماہ کا بچہ مدثر شاہانی زخمی ہوئے جنہیں علاقہ مکینوں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی رجب شاہانی نے بتایا کہ صبح کے وقت ہم گھر کے اندر تھے کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی اور نتیجے میں میری 4 سالہ بچی نویدہ شاہانی دم توڑگئی جبکہ میری بیوی،، بہو، ایک بیٹی اور ایک بیٹا زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :