غازی بھروتھا بیراج کے نزدیک نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) غازی بھروتھا بیراج کے نزدیک نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک حمزہ ولد ملک عبدالرحمن ساکن نرٹوپہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کیللئے آیا اور غازی بھروتھا بیراج کے نزدیک دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے گہرئے پانی میں چلا جانے سے ڈوب گیا جس کی نعش مقامی افراد نے نکل کر ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈوبنے کے واقعات کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے، صرف دفعہ 144 کاعذات تک محدد ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :