نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور انگریزی اخبار کے رپورٹر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور انگریزی اخبار کے رپورٹر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، مقامی وکیل آفتاب ورک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے ممبئی حملہ پر متنازعہ انٹرویو دے کر قومی جرم کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس پر کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی، اس نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پرانی انار کلی میں درخواست دی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی لہٰذا عدالت میاں نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور متعلقہ رپورٹر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔