پیپلز پارٹی نے الیکشن 2018ء کے لئے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 25 مئی تک توسیع کر دی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2018ء کے لئے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 25 مئی تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر سے قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں پر بطور امیدوار شہری اپنی درخواستیں 25 مئی تک دے سکتے ہیں جس کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے تصدیق کر دی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے امیدواروں کی درخواست پر پارٹی کے ٹکٹ کے اجراء کے لئے تاریخ میں توسیع کی ہے۔