تحریک لبیک پاکستان کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں عوامی افطار کا آغاز

ہفتہ 19 مئی 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے زیراہتمام امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت کے مطابق پورے ملک کراچی حیدرآباد سمت ملک بھر میں ٹی ایل پی کی تظمات کی اہم شاہراؤں اور چوراھوں پر عوامی افطارکاسلسلہ بلاامتیاز وتفریق جاری رکھے ہوئے ہیں ۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ اخلاص سے روزے داروں کو افطار کرانے کے اجتماعی اہتمام سے پاکستان میں رمضان المبارک کی نعمتوں اور رحمتوں کا نزول ہوگا پاکستان کا قیام رمضان کی ۷۲ ویں شب لیلیة القدر کو عمل میں آیا ہے ٹی ایل پی کے کارکن رمضان المبارک میں بھلائی کو پھیلانے اور برائی کو پیار ومحبت سے روکنے کا فریضہ سرانجام دیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کارکنوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کی ٹی ایل پی کی تنظمات اپنی مددآپ کے تحت عوامی افطارکے پروگرام منعقد کریں اور کسی سے افطار میں حصہ ڈالنے کیلئے زبردستی نہ کریں ٹھنڈے پانی کے ایک گلاس اور صرف ایک کھجور سے روزہ افطار کرانے کا عمل بھی اللہ عزوجل کے نزدیک بہت پسندیدہ ہے ٹی ایل پی زبردستی اور بھتہ خوری پر نہ یقین رکھتی ہے اور نہ ہی اپنے کارکنوں کو ایسے کام کی اجازت دے گی۔

(جاری ہے)

جہاں کارکن کمزور ہوں وہاں صرف ٹھنڈے پانی سے افطار کرادینابھی بہت بڑی نیکی کاکام ہے۔ جبکہ افطار کیلئے لوگوں سے زبردستی کرناجہنم میں لے جانے والا عمل ہے۔