ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت ،عدالت کا تفتیشی افسر کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار،شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہارکیا،ہفتے کو سماعت کے موقع پر عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر نے ابھی تک پولیس فائل بھی جمع نہیں کرائی عدالت نے سرکاری وکیل کاموقف سنتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسرکودو جون تک فائل کے ہمراہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی واضع رہے کہ ملزمان میں عبدالرحمن، جنید شاہ، حماد اور خاور حسین برنی شامل ہیں ملزمان پر طالب علم ظافر کے قتل کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :