چارسدہ ،ٹریفک کا نظام درہم برہم ، رمضان المبارک میں شہر کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:44

چارسدہ چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چارسدہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، رمضان المبارک میں شہر کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا مگر ٹریفک پولیس کے پاس ر کنٹرول کرنے کا کوئی خاطر خوا ہ پرو گرام نہیں ، شہر کے تمام اطراف پڑانگ روڈ ، مردان روڈ ، نو شہرہ نورڈ اور پشاورروڈ پر ٹریفک کی ابتر صورتحال نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ شہر کی ٹریفک پولیس جہاں پہلے شہر کے ٹریف کا نظام کنڑول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے تھی ۔ رمضان المبارک میں اس کی کار کر دگی کا پول مزید کھل گیا ہے کیونکہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کے خرید و فروخت کیلئے بازار میں آنے والوں کا رش مزید بڑھ جا تا ہے مگر ٹریفک پولیس کے پاس اس کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر نظام نہیں جس کی وجہ سے عوام اور کاروباری لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں خریداری کیلئے آنے والوں لوگوں کا جینا حرام ہو چکا ہے ۔ پڑانگ روڈ پر گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنا اب معمول بن چکا ہے چونکہ ٹریفک پولیس نے رمضان المبا رک سے پہلے رش کنٹرول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جس کا خمیازہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا مثبت کر دار ادا کر تے ہوئے یہ صورتحال کنٹرول کریں۔