عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں کر چکا ہوں،عامر خان
اتوار 20 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘ میں کرچکا ہوں۔
راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.