چند عناصر نوازشریف اور (ن)لیگ کی مقبولیت کم کر انے کیلئے کوشاں ہیں ،ْ ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ،ْ مصدق ملک

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چند عناصر نوازشریف اور (ن)لیگ کی مقبولیت کم کر انے کیلئے کوشاں ہیں ،ْ ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم وہ اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکروں اور کارکنوں نے ہمیشہ اپنے اس محبوب قائد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی نے ایٹمی دھماکے بھی کیے اور ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد عوامی ترقیاتی و فلاحی منصوبے شروع کیے جن سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا جبکہ ملک بھر سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد بھی محمد نواز شریف ہی نے شروع کیا تاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور اس ضمن میں متعدد اہم کامیابیاں بھی حاصل کیں۔