باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیرکا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا

اتوار 20 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیرکا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا ۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے راغگان ڈیم کی تعمیر پر 42کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے سے باجوڈ ایجنسی کی 45سو ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف مچھلی کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ باجوڑ ایجنسی کے عوام کی سماجی و معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :