رمضان المبارک میں تاجر کھانے پینے کی اشیاء کا ریٹ مناسب رکھیں ، انجمن تاجران لاہور

اتوار 20 مئی 2018 16:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجر برادری کھانے پینے کی اشیاء کا ریٹ مناسب رکھیں اور عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں ۔ یہ بات انہوں نے تاجر برادری کے ایک اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

میاں سلیم نے کہا کہ تقریباًساڑھے 10 کروڑ آبادی کے حامل صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی نے 600 رمضان بازار لگا کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان بازاروں میں کوالٹی کنٹرول سمیت تمام خوردونوش کی اشیاء کوچیک کیا جانا چاہئے تاکہ تمام رمضان بازاروں میں بنیادی سہولیات میسر آ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی او اور کمشنر حضرات کو اپنے دفاتر کے علاوہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ہول سیل مارکیٹوں تک روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہیے۔