دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب کروٹ لے رہاہے ،اسلامی انقلاب کے علاوہ دوسرا کوئی انقلاب نہیں ‘راشد نسیم
فلسطین و کشمیر میں آزادی کی تحریکیں کامیاب ہوں گی کیونکہ یہ حق پر ہیں اور بالآخر حق ہی غالب ہوتاہے‘ تقریب سے خطاب
اتوار 20 مئی 2018 17:30
(جاری ہے)
راشد نسیم نے کہاکہ دنیا اس وقت امن کی متلاشی ہے اور انسانیت کو امن و ترقی دینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تمام نظام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ اسلام کے خلاف تمام تر سازشوں کے باوجود اسلام کے قدم آگے بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ۔
نوجوان بچے بچیاں قرآن کو سینے سے لگارہے ہیں اور دنیا بھر میں حفاظ کرام کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے دنیا میں حفاظ کی تعداد ساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اسلامی انقلاب کے بڑھتے ہوئے قدموں کو اب کوئی روک نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ہوسکتاہے آنے والے ایک دوعشرے ہی غلبہ اسلام کی تاریخ رقم کرنے والے ہوں ۔راشدنسیم نے کہاکہ دنیا میں کرپشن ، بددیانتی اور ظلم و جبر میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کرپٹ ترین لوگ اقتدار پر قابض ہیں ۔ عوام ان قابضین سے نجات چاہتے ہیں اور ہر جگہ حکمرانوں کے خلاف عوام بغاوت پر اتر آئے ہیں اس لیے اب یہ ظلم و جبر کرپشن اور بددیانتی کا نظام زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی اسلامی تحریکوں کے قدم مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور سیکولر و لبرل جماعتیں عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کے لیے قدرت کا بہت بڑا انعام ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.