ٹریفک کا بہائو بہتر بنانے اور ٹریفک جام میں کمی لانے کیلئے پرانا راوی پل کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کر دیاگیا

اتوار مئی 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے شاہدرہ میں ٹریفک کا بہائو بہتر بنانے اور ٹریفک جام میں کمی لانے کے لئے پرانا راوی پل کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق بس، لوڈر، مزدا گاڑیاں اور دیگر ہیوی ٹریفک کا داخلہ پرانے راوی پل پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرانے راوی پل پر بیریئرز لگا دئیے گئے ہیں تاکہ شاہدرہ موڑ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ روکا جاسکے۔

پولیس حکام کے مطابق پرانا راوی پل خستہ حالت کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کے لیے قابل نہیں ۔ بسیں اور مزدا گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے ٹریفک کابلاک ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔ ہیوی ٹریفک کو جی ٹی روڈ نیا راوی پل استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ پرانے راوی پل سے موٹر سائیکل اور کاریں گزر سکتی ہیں۔