اورنج ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس اہم سنگ میل ہے، تاخیر نہ ہوتی تو آج ٹرین چل رہی ہوتی‘شہبازشریف
شہباز شریف کے کام کرنے کی رفتار غیر معمولی ہے، پنجاب میں’’ شہباز سپیڈ‘‘ کا عملی نمونہ دیکھا‘صدر نورینکو گروپ اورنج لائن پراجیکٹ شہباز شریف کی انتھک محنت کی گواہی دے رہا ہے، حقیقت میں بدلنے کیلئے شبانہ روز کام کیا‘صدر نورینکو گروپ
اتوار 20 مئی 2018 19:00
(جاری ہے)
ہمارے نادان دوستوںنے منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر کرائی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستان کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک رجحان ساز منصوبہ ہے ۔
تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے۔ ملاقات میں منصوبے کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔صدر نورینکو گروپ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیر معمولی ہے۔ میں نے لاہور اور پنجاب میں’’ شہباز سپیڈ‘‘ کا عملی نمونہ دیکھا ہے۔ شہباز شریف نے اپنی سپیڈ کے ذریعے منصوبوں کی جلد تکمیل کو ممکن بنایا ہے ۔مجھے ’’شہباز سپیڈ ‘‘کے عملی مشاہدے سے بہت خوشی ہوئی ہے۔ صدر نورینکو گروپ نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی شہباز شریف کی انتھک محنت کی گواہی دے رہا ہے۔ شہباز شریف نے اس منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے شبانہ روز کام کیا ہے ۔بعض مسائل کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے ازالے کیلئے شہباز شریف اوران کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے ۔صدر نورینکو گروپ نے کہا کہہم اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ منصوبہ آپ کی سپیڈ کے مطابق مکمل کیا جائے۔ صدر نورینکو گروپ نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے آپ اور پنجاب حکومت کے دیگر اداروں کا تعاون قابل تعریف ہے۔ چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن اور نورینکو کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان، مینجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، لارڈ میئر لاہور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن اوراعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.