شہباز شریف نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں، انکی مثال ملنا مشکل ہے،چوہدری امجد پرویز چٹھہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما چوہدری امجد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔ انکی مثال ملنا مشکل ہے ۔ آج پنجاب بے مثال ترقی کی وجہ سے نہ صرف دوسرے صوبوںپر سبقت لے جاچکا ہے بلکہ دنیا بھر میں شہباز شریف کو گڈگورننس کے چرچے ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ملک کی ترقی کے لئے کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے۔ کھوکھلے نعروں سے ملک کو مزید کھوکھلا کیا جاسکتا ہے ، لیکن اسے مضبوط اور توانا نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا ہم وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں ضلع بھرمیں خدا کے فضل وکرم سے کلین سویپ کریں گے۔ اور مخالفین کی تمام تر دعووں کو ملیا میٹ کرڈالیں گے۔