سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر فیئر انٹرنیشنل اور شنگھائی میں آٹو میکا نیکا نمائشوں میں شرکت کے خواہاں تاجروں سے درخواستیں طلب

اتوار 20 مئی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر فیئر انٹرنیشنل نمائش اور شنگھائی میں ہونے والی آٹو میکا نیکا نمائشوں میں شرکت کیلئے خواہشمندتاجروں سے شرکت کیلئے بالترتیب 4 جون اور5 جون تک درخواستیں طلب کرلی ہیںبتایاگیا ہے کہ چینی شہرژیانگ ژو میں ہونے والی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزفیئر 10 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوگی جس میں لیدر،لیدر مصنوعات ،ٹیکسٹائل ،گارمنٹس ،فٹ ویئر،بیگز،آئی ٹی کی مصنوعات،گھریلو بجلی کے آلات ،مشینری اور سازو سامان ،کھلونے ،دستکاری ،میڈیسن ،خوراک،فرنیچر،لائٹنگ ،سرامیکس اوربلڈنگ میٹریل کے سٹالزلگائے جائیں گے جبکہ شنگھائی میں ہونے والی آٹو میکا نیکا نمائش جس میں ایکوپمنٹ ،آٹو موٹیو پارٹس،سروس سپلائزر ،باڈلی چارجنگ ،اسسریز ،انجن ،الیکٹرونکس ،الیکٹریکل سسٹم ،موٹروہیکلزکیلئے جنرل اسریز ،فلنگ سٹیشن ،ایکوپمنٹ اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :