اوکاڑہ کینٹ، ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،چوہدری رضوان احمد

حکمران مہنگائی ختم کر نے کے جھوٹے دعویے کررہے ہیںعوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ

اتوار 20 مئی 2018 20:50

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدرو امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکمران مہنگائی ختم کر نے کے جھوٹے دعویے کررہے ہیںعوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز الفردوس اوکاڑ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام شعور اجاگر کر نے کے لیے کرپشن فری پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہوا ہے امید ہے کہ اس میں عوام ہمارا ساتھ دے ظالم حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارٹی جماعت اسلامی ہے جس کے ذمہ داران ،رکن اور ارکان اسمبلی پر کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا محور ہے اور جماعت اسلامی کے ہر ذمہ دار اور اور کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں *