نڈال نے آٹھویں بار ’اٹالین اوپن ٹائٹل‘ جیت لیا

جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، ایک بار پھر اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے ،ْنڈال کی گفتگو

پیر 21 مئی 2018 13:00

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) اسپین کے رافیل نڈال نے دفاعی چمپئن الیگزینڈر زاریو کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

روم میں کھیلے گئے ٹینس ایونٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا، جرمنی کے الیگزینڈر زاریو سے تھا جہاں نڈال کے تجربے کے آگے زاریو بالکل ہی آف کلر نظر آئے اور وہ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔نڈال نے فائنل چھ ایک ، ایک چھ ،اور چھ تین سے جیت کر آٹھویں بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کامیابی کے بعد نڈال کافی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بہت اہم تھا ،انہوں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، ایک بار پھر اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :