سرکاری عمارات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے، جان محمد بلوچ چیئرمین بلدیہ ملیر

پیر 21 مئی 2018 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ انسان کی روزمرّہ ضروریات کے معمولات کو احسن بنیادوں پر رواں رکھنے کے انتظامات کیلئے بلدیاتی قوانین کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے، بلدیاتی قوانین پر عمل درآمدکے ذریعے ایک بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری عمارات سے غیر متعلقہ وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارات کی دیواروں پر غیر متعلقہ افراد، اداروں کی جانب سے اشتہاری ، سیاسی، مذہبی و دیگر اقسام کی وال چاکنگ بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارات پر غیر متعلقہ افراد یا اداروں کیجانب سے وال چاکنگ یا پمفلٹ وغیرہ جسپاں کرنے پر انظباتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :