پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان میں سب سے مقبول جماعت ہے ،نوابزادہ امین اللہ رئیسانی

پیر 21 مئی 2018 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سینئر صوبائی رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی ، ویسٹ ریجن کے نائب صدر ادریس تاج ، صوبائی رہنما ملک حمزہ خان ناصر و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان میں سب سے مقبول جماعت ہے عوام 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرکے صوبے میں تبدیلی کے سفر میں ہمارا ساتھ دے ہم بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ اور پر امن بنانا چاہتے ہیںاگر عوام نے خدمت کا موقع دیا بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرینگے بلوچستان کو آج تک پسماندہ رکھا گیا جن لوگوں نے کوئٹہ کو پیرس بنانے کا دعوی کیا تھا وہ آج سرکاری زمینوں میں قبضے اور کرپشن میں ملوث ہے پورے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے ،رمضان المبارک میں گرانفروشی اپنے عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کوئٹہ شہر کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتاہے، شہر میں گندگی کے مسائل ہر جگہ ہر علاقے میں موجود ہے،ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا کوئی موثر انتظام نہیں موجود سوائے چند ایک وی آئی پی سڑکوں کے پورا کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، مئیر کوئٹہ سمیت صوبائی حکومت شہر کی اس بدحالی کی ذمہ دار ہے، سیوریج کے مسائل بے انتہا ہیں،اوپر سے عوام کو نہ پینے کا پانی میسر ہے اور نہ ہی شہر میں عوام کی تفریح کا کے لئے کوئی بندوبست کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،انشاء اللہ اگر ہمیں خدمت کا موقع ملا تو کوئٹہ شہر کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔