ڈیڈ لائن گذرنے کے باوجود اورنج لائن کی سڑکیں مکمل نہ ہونا بیڈ گورننس ہیں ،میاں کامران سیف

آدھے روٹ کا افتتاح کرنے والے اورنج لائن ٹرین کے پورے روٹ پر سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا فی الفور انتظام کریں ،رہنما ق لیگ

پیر 21 مئی 2018 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نی15مئی کی ڈیڈ لائن گذرنے کے باوجود اورنج لائن ٹرین کی تعمیر میں توڑی گئی سڑکیں کو دوبارہ مکمل نہ ہونے کو بیڈ گورننس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن روٹ پر خادم اعلیٰ نے ٹرین چلا کر اس کا افتتاح بھی کردیا ہے لیکن اس کے باوجود اورنج لائن روٹ پر سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک بدترین بلاک اور عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ15۔مئی کی ڈیڈ لائن بھی گذر گئی ۔عوام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ان سڑکوں پر آلودگی سے متاثر ہوکر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہ ہے انہوںنے کہا کہ آدھے روٹ کا افتتاح کرنے والے اورنج لائن ٹرین کے پورے روٹ پر سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا فی الفور انتظام کریں کیونکہ اورنج لائن کی وجہ سے یہ سڑکیں توڑیں گئی تھیں اب جبکہ حکومت کی مدت کے اختتام میں چند یوم باقی ہیں ان سڑکوں کی بحالی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے خادم اعلیٰ اس طرف بھی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :