وزیر اعظم کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد ،ْ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار ،ْفاتحہ خوانی پڑھی

کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں ،ْ قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ،ْشاہد خاقان عباسی

پیر مئی 18:48

وزیر اعظم کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد ،ْ اہل خانہ سے تعزیت کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیر کو کرنل سہیل عابد شہید کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔پیر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں. وزیر اعظم نے کہاکہ کرنل سہیل عابد شہید کا نام مادر وطن کے دفاع میں جرآت اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔