گھرمیں آتشزدگی ،ماں بیٹی سمیت تین خواتین زندہ جل گئیں

پیر 21 مئی 2018 20:17

ملتان۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ملتان میںآتشزدگی کے واقعہ میںماں بیٹی سمیت تین خواتین زندہ جل گئیں۔ریسکیو1122کے مطابق یہ آتشزدگی کاواقعہ سوموارکے روز وہاڑی روڈنایاب سٹی کالونی میںپیش آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رقیہ زوجہ فرخ عباس عمر28سال اورزینب دخترقاسم عمر17سال کام کاج میں مصروف تھیں کہ گھرمیں آگ لگ گئی۔آگ بجھانے والے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپایا۔حادثہ میں دونوں خواتین اورایک سالہ بچی زرمینہ دخترفرخ جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو1122حکام کے مطابق گھرمیں نصب ہونے والے نئے ایئرکنڈیشنرکاکمپریسرآتشزدگی کاباعث بنا ۔

متعلقہ عنوان :