سپریم کورٹ میں سابق وزیردفاع خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت
پیر 21 مئی 2018 20:25
(جاری ہے)
جسٹس فیصل عرب نے فاضل وکیل سے استفسار کیا کہ کن حالات میں 62 ون ایف آپ کے موکل پر لگایا گیا ، توفاضل وکیل نے کہا کہ ان کے موکل پر کرپشن کا الزام نہیں ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ان سے کہا کہ الزام کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا ہے۔
ہمیں بتائیں کہ جس کے پاس خواجہ آصف ملازمت کرتے تھے کیا ان کا بھی پاکستان میں کاروبار ہے،منیراے ملک نے کہا کہ نہیں ان کایہاں کارروبار نہیں ،جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کی تنخواہ میں اضافہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوا تھا ،منیراے ملک نے بتایا کہ ان کے موکل کی تنخواہ پہلے 9 ہزار، پھر 30 ہزار اور پھر 50 ہزار درھم ہوگئی تھی، اور تنخواہ میں اضافہ بہتر مشاورت دینے پر ہوا۔فاضل جج نے پوچھا کہ کیا خواجہ آصف نے اپنی تنخواہ بڑھانے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کیا،منیر ملک نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں ایسا کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا تھا ،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں تنخواہ صفر بتائی تھی اس کی وجہ کیاہے،وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی غیر ملکی آمدن میں تنخواہ بھی شامل تھی، کاروباری آمدن زیادہ ہونے پر پیشہ کاروبار بتایا گیا تھا تاہم خواجہ آصف دبئی میں ہوٹل کا بزنس ختم کر کے پیسہ پاکستان لائے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کو 2010 میں 3 کروڑ 40 لاکھ کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، میرے موکل نے اس آمدن کو اپنے گوشواروں میں ظاہر کیا تھا خواجہ آصف کا دبئی میں ہوٹل کا کارروبار 1980سے ہے اور خواجہ آصف 2010 ء میں دبئی میں ملازمت اور ہوٹل کا کاروبار کرتے تھے۔منیر ملک نے بتایا کہ گوشواروں میں خواجہ آصف نے اپنی آمدن کے ذرائع ظاہر کیے ہیں۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے پوچھا کہ دبئی کا بینک اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر کیا موقف ہی وکیل درخواست نے بتایا کہ 2010 میں خواجہ آصف نے دبئی بینک میں 5 ہزار درہم سے اکاؤنٹ کھولا جو 2015 میں بند ہو گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.