سیالکوٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

پیر 21 مئی 2018 22:10

سیالکوٹ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) تھانہ موترہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ موترہ عثمان جاوید کی نگرانی میں سب انسپکٹر ارشد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع کوٹلی مرلاں میںکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں محمد عارف اور بشارت کو گرفتار کر لیا، بشارت کے قبضہ سے 1420گرام اور عارف سی1260گرام چرس برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :