ڈینٹل پریکٹشنرز کا راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیر 21 مئی 2018 23:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی نئے قوانین میں شامل کیئے بغیرکوالیفائیڈ اور ڈپلومہ ہولڈرز ڈینٹیسٹ کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں ظالمانہ اقدام ہے،سلیبس بیس کے مطابق کام کرنے دیا جائے ‘الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے قیام تک ہمیں تنگ نہ کیا جائے‘ بغیر تحقیق کے عطائی قرار دینا ظلم ہے‘ عطائی اور کوالیفائیڈ کا تحقیقات کرا کے تعین کیا جائے کہ جو بیس بیس تیس سال سے کوالیفائڈ ہیں‘ آرمڈ فورسز میں خدمات اور گورنمنٹ سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں ان کا کیا قصور ہے وہ اب اس عمر میں اور کیا کام کریں۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ڈینٹل پریکٹشنرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن بھر کے ڈینٹل پریکٹشنرز نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا جس کی قیادت پاکستان ڈینٹل پریکٹشنرز ایسوسی ایشن کے صدر امیر عبداللہ‘ جنرل سیکریٹری خواجہ عبدالرشید نے کی ۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر سردار آفتاب نے کی ،احتجاجی مظاہرے میںمحمد شہزاد نعیم،شناور بٹ،عالم خان،اسد رئوف،طارق عزیز،سجاد احمد،محمد آصف،شہباز علی،جواد احمد، قا ضی حفیظ،یاصم شفیق،بابر عباسی،نزاکت عباسی،راجہ وقاص،سرفراز قریشی،جاوید قریشی،صغیر احمد ،ملک وحید دیگر بھی موجود تھے،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھارکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :