مکہ مکرمہ، 18 سالہ غیر ملکی نے 25 سالہ سعودی کو قتل کردیا

منگل 22 مئی 2018 10:00

مکہ مکرمہ، 18 سالہ غیر ملکی نے 25 سالہ سعودی کو قتل کردیا
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان نے 25 سالہ سعودی نوجوان کوسرعام قتل کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ کے الخانسہ محلے میں نوک جھونک کے بعد 18 سالہ فلسطینی نوجوان نے 25 سالہ سعودی نوجوان کو لوگوں کے سامنے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی نوجوا ن مملکت کے جنوبی علاقے میں زیر تعلیم ہے وہ سالانہ تعطیلات کے موقع پر موسم گرما گزارنے کے لئے اپنے بوڑھی ماں سے ملنے کے لیے مکہ مکرمہ آیا ہوا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق واردات کرنے والا ایک گوشے میں نوجوانوں کو فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ اچانک سعودی شہری نے آگے بڑھ کر اسے طمانچہ رسید کیا جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ فلسطینی نے تیز دھار آلے سے وار کرکے سعودی شہری کو قتل کردیا۔ پولیس نے فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔