محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 22 مئی 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔