تاپسی پنو کی فلم’’ملک‘‘ کا ٹریلر جاری

منگل 22 مئی 2018 10:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈاداکارہ تاپسی پنو کی فلم’’ملک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو اور رشی کپور کی فلم ’’ملک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس میں تاپسی پنو عدالت میںکھڑی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے رشی کپورکھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی حقیقی زندگی میں عام لوگوں کی کوششوں پر مبنی ہے، تاپسی پنو فلم میں وکیل کا کردار اداکریں گی۔فلم کے ہدایتکار انوبھو سنہا، پروڈیوسر دیپک موکت اور انوبھو سنہا ہیں۔ فلم27جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :