سبزیوں کی پیداوار میں کیڑوں اور بیماریو ں کے انسدا دکیلئے دیرپا اثرات کی حامل دوائیاں استعما ل نہیں کر نی چا ہیے،زرعی ما ہر ین

منگل 22 مئی 2018 12:36

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) زرعی ما ہر ین نے سبز یو ں کی غذا ئیت کو محفوظ ر کھا جاسکتا ہے ۔.کیڑوں اور بیماریوں کی و جہ سے 20سے 30فیصد اور بعض او قا ت سار ی فصل کا نقصا ن ہوتا ہے اس لیے ضرور ی ہے کہ کھیت میں کیڑوں اور بیما ریوں سے محفوظ ر کھا جا ئے تا کہ پیداوار بھی متاثر نہ ہو اور غذا ئیت بھی قائم رہے ۔سبزیوں کی پیداوار میں کیڑوں اور بیماریو ں کے انسدا دکیلئے ایسی کو ئی دوائی جس کا اثر ز یا د ہ دیر ر ہے استعما ل نہیں کر نی چا ہیے ۔

(جاری ہے)

سبز ی کو مناسب و قت پر بر د اشت کر نا بہت ضروری ہے جس طرح خر بو ز ہ اور تر بو ز ا گر وقت سے پہلے توڑ لیے جا ئیں تو ا ن میں مٹھا س کم ہو گی۔ اسی طرح ٹینڈ ا، بھنڈ ی ،کد و ں وغیر ہ کو د یر سے تو ڑا جا ئے تو یہ سخت ہو جاتے ہیں اور کھا نے کے قا بل نہیں ر ہتے منڈی لے جا نے کیلئے سبز یات کو شا م کے وقت بر د اشت کریں تا کہ ا گلی صبح تاز ہ حا لت میں ا ن کو منڈ ی لے جا یا جا سکے ا گر مو سم گر م ہو تو سبز ی کو شا م کے وقت بر دا شت کر کے فور ی طور پر کسی سا یہ دا ر جگہ پر ر کھیں اور گیلے ٹاٹ یہ بو ر ی ڈھا نپ د یں تا کہ گر می کے نقصان و اثر سے محفوظ ر ہے۔

متعلقہ عنوان :