پاکستان کی امن کی رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، بھارتی وزیر دفاع

بھارت کی جانب سے کیے گئے سیز فائر معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی جائیگی،نرمالاسیتارامن

منگل 22 مئی 2018 13:02

پاکستان کی امن کی رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، بھارتی وزیر دفاع
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بھارتی وزیر دفاع نرمالا سیتا رامن نے کہاہے کہ بھارت پاکستانی حکام کی امن کی چاہت کے لیے ہر رائے کو سنجیدگی سے لے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سیتارامن نے کہا کہ امن کی چاہت کے لیے کسی بھی رائے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔بھارتی وزیر دفاع نے رمضان کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر معاہدے کے ساتھ کھڑے رہنے کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیاکہ وزارت دفاع ،وزار ت داخلہ کی بھارت کی جانب سے کیے گئے اعلان کی پوری طرح سے پاسداری کرے گا۔