الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا،

20ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان

منگل 22 مئی 2018 13:02

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیاجس کے مطابق 20ارب روپے سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق، بیلیٹ پیپر کے کاغذ کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے۔خصوصی فیچر والے بیلٹپیپر کی خریداری پر 1 ارب سے زائد اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بیلٹپیپر کی چھپائی پر بھی 1 ارب سے زائد کے اخراجات ہونگے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات میں سکیورٹی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔انتخابی عملے کو الیکشن ڈیوٹی کے معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پولنگ میٹریل پر 1 ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 1 ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے بروقت فنڈ فراہم کر رہا ہے۔